29 جنوری، 2025، 9:28 AM

صیہونی حکومت کا جنوبی لبنان پر ڈرون حملہ، 14 افراد زخمی

صیہونی حکومت کا جنوبی لبنان پر ڈرون حملہ، 14 افراد زخمی

صیہونی حکومت نے جنوبی لبنان کے علاقے النبطیہ پر ڈرون حملہ کیا ہے جس میں 14 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صیہونی حکومت نے ڈرون حملہ کرکے جنوبی لبنان کے علاقے النبطیہ میں تباہی مچادی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے کے نتیجے میں 14 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق جنوبی لبنان کے علاقے النبطیہ میں ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی جو صیہونی حکومت کے ڈرون حملے کا نتیجہ تھا۔

لبنانی وزارت صحت نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق حملے میں کم از کم 14 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

المیادین چینل کے نامہ نگار کے مطابق صیہونی ڈرون نے النبطیہ کے علاقے میں ایک غیر فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں یہ جانی نقصان ہوا۔ گاڑی میں سبزی لے جایا جارہا تھا۔

News ID 1929909

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha