مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ میں چین کے نمائندے نے شام کے حوالے سے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ ہمیں امید ہے کہ شام میں امن اور استحکام جلد بحال ہوگا۔
ہم شام کے تمام فریقوں سے تحمل سے کام لیتے ہوئے کشیدگی کے خاتمے کی سفارش کرتے ہیں۔
چینی عہدیدار نے مزید کہا کہ ہمیں شام پر اسرائیل کے فضائی حملوں اور (مقبوضہ) گولان میں بستیوں کی توسیع پر تشویش ہے۔
انہوں نے زور دے کہا کہ ہم اسرائیلی حکومت سے ان اقدامات کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
چینی مندوب نے کہا کہ اندرونی حالات میں کسی قسم کی تقسیم سے بچنے کے لئے شامی عوام کی خواہشات کا احترام کرنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں شام میں سلامتی کونسل کی طرف سے دہشت گرد قرار دی جانے والی تمام تنظیموں کے خلاف لڑنا چاہیے اور ہم دوہرے معیار سے گریز کرنا کا مطالبہ کرتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ