1 دسمبر، 2024، 9:50 AM

شام کی حاکمیت کا احترام کیا جائے، عرب لیگ

شام کی حاکمیت کا احترام کیا جائے، عرب لیگ

عرب لیگ نے حلب اور ادلب میں دہشت گردوں کے حملوں پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ شام کی حاکمیت کا احترام کیا جائے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شام کے سرکاری خبررساں ادارے کے حوالے سے کہا ہے کہ شامی صوبے حلب اور ادلب میں دہشت گرد تکفیریوں کے حملوں کے بعد عرب لیگ نے دمشق کی حاکمیت پر تاکید کی ہے۔

عرب ممالک کی تنظیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شام کے حالات کا تشویش کے ساتھ جائزہ لیا جارہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ واقعات کی وجہ سے شام میں دوبارہ فسادات ہوسکتے ہیں۔ دہشت گرد تنظیموں نے ان حالات سے فائدہ اٹھانے کے لئے دوبارہ سر اٹھانا شروع کیا ہے۔

News ID 1928498

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha