24 اپریل، 2014، 12:56 PM

بشار الجعفری

شام میں سعودی عرب اور امریکہ دہشت گردوں کے اصلی حامی

شام میں سعودی عرب اور امریکہ دہشت گردوں کے اصلی حامی

مہر نیوز/ 24 اپریل / 2014 ء : اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے بشار الجعفری نے کہا ہے کہ شام میں سعودی عرب اور امریکہ دہشت گردوں کے اصلی حامی ہیں جو دہشت گردوں کو ہتھیار اور مالی مدد فراہم کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے بشار الجعفری نے کہا ہے کہ شام میں سعودی عرب اور امریکہ دہشت گردوں کے اصلی حامی ہیں جو دہشت گردوں کو ہتھیار اور مالی مدد فراہم کررہے ہیں۔ بشار الجعفری نے کہا کہ سعودی عرب کے سیکڑوں دہشت گرد شام میں موجود ہیں جنھیں سعودی عرب تربیت دے کر شام روانہ کرتا ہے بشار الجعفری نے کہا کہ شام میں اب تک 3ہزار غیر ملکی دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سعودی عرب، کویت، ایشیا ، یورپ اور افریقہ کے دہشت گرد شامل ہیں۔

شام کے نمائندے نے کہا کہ اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ امریکہ شام میں القاعدہ سے وابستہ دہشت گردوں کو ہتھیار اور مالی مدد فراہم کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شام نے 90 فیصد کیمیاوی مواد خارج منتقل کردیا ہے جس کے بارے میں سکیورٹی کونسل کے موجودہ صدر نے بھی اعتراف کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے حامی ممالک کے خلاف عدم کارروائی پر شام اور دیگر ممالک کو تشویش لاحق ہے۔

News ID 1835407

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha