1 نومبر، 2024، 4:29 PM

ایران کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، چار دہشت گرد ہلاک

ایران کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، چار دہشت گرد ہلاک

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان نے کہا: جنوب مشرقی ایران میں سرگرم دہشت گردوں کے چار نیٹ ورکس کے خلاف کلین آپریشن کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان جنرل احمد شفائی نے کہا کہ سپاہ کی زمینی فورس کے دستے انٹیلی جنس فورسز کے تعاون سے صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں کامیاب ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن کے دوران چار دہشت گرد مارے گئے جب کہ آٹھ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

جنرل شفائی نے کہا کہ دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔

News ID 1927840

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha