مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق عراق کی مزاحمتی تحریک نجباء نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے شیخ نعیم قاسم کو حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ یہ تحریک حزب اللہ کی حمایت جاری رکھے گی۔
نجباء تحریک کے مبارکبادی پیغام میں کہا گیا ہے: ہم عظیم مجاہد شیخ نعیم قاسم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں جنہوں حزب اللہ کی صیہونی رجیم کے ساتھ سخت ترین جنگ کے اس اہم اور فیصلہ کن مرحلے پر قیادت کا سنگین مشن سنبھالا ہے۔"
نجباء موومنٹ نے تاکید کی: شیخ نعیم قاسم کو اپنے صالح پیشرووں کا بہترین جانشین سمجھا جاتا ہے اور وہ یقینا شہید مجاہد کمانڈروں "سید عباس الموسوی" اور "سید حسن نصر اللہ" کے راستے پر چلیں گے۔
اس بیان میں مزید کہا گیا ہے: ہم اس اہم مرحلے میں اسلامی مزاحمت اور مقدس جہاد کی مکمل حمایت پر زور دیتے ہوئے عہد پر قائم رہنے کے عزم کا اظہار کرتے ہیں۔"
آپ کا تبصرہ