13 اکتوبر، 2024، 10:36 PM

حزب اللہ کے ڈرون حملے نے صیہونی حکومت کی گولانی بریگیڈ کو تباہ کر دیا، 72 ہلاک اور زخمی+ ویڈیو

حزب اللہ کے ڈرون حملے نے صیہونی حکومت کی گولانی بریگیڈ کو تباہ کر دیا، 72 ہلاک اور زخمی+ ویڈیو

غاصب صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ بنیامینہ میں حکومت کی گولانی بریگیڈ بیرکوں میں حزب اللہ کے خودکش ڈرون کے دھماکے کے نتیجے میں 72 صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الجزیرہ کے حوالے سے صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں لبنانی حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے خودکش ڈرون کے دھماکے کے نتیجے میں بڑی تعداد میں صیہونی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ حیفہ کے جنوب میں صیہونی حکومت کے فوجی اڈے پر لبنانی حزب اللہ کے ڈرون حملے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 69 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ حیفہ کے شمال میں حیفہ بے اور کریوت میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

ان ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا کہ صیہونی حکومت کی فوج کے فوجی مقبوضہ حیفہ میں حکومت کے بحری اڈے کی پناہ گاہوں میں فرار ہوگئے ہیں۔

صیہونی حکومت کے آرمی ریڈیو نے جنوبی حیفہ میں بنیامینہ پر ڈرون حملے کے بارے میں اپنی تازہ ترین رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ لبنانی اسلامی مزاحمت کے آپریشن کے نتیجے میں تین صیہونی ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

بعض ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ زخمی صیہونیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے لئے آپریشن کے مقام پر متعدد ہیلی کاپٹر اور 50 ایمبولینسیں روانہ کی گئی ہیں۔

News ID 1927383

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha