مہر خبررساں ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ شام میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے۔
شامی ذرائع نے بدھ کی صبح کہا ہے کہ صوبہ دیرالزور میں واقع امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملوں کے بعد اڈے کے اندر سے دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
حملے میں ہونے والے نقصانات کے حوالے سے اب تک کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
کسی گروپ یا تنظیم نے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
دوسری جانب عراقی مقاومتی تنظیموں نے طوفان الاقصی کو ایک سال مکمل ہونے کی مناسبت سے اسرائیل پر میزائل حملہ کیا ہے۔
غزہ پر امریکی حمایت کے تحت صہیونی حکومت کے جارحانہ حملوں کے بعد مشرق وسطی میں مقاومتی تنظیموں نے امریکی اور اسرائیلی تنصیبات پر حملے کرنے کا اعلان کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ