8 اکتوبر، 2024، 12:45 PM

ایران خطے میں جاری کشیدگی میں اضافے کا خواہاں نہیں/ جنگ سے ہم نہیں ڈرتے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

ایران خطے میں جاری کشیدگی میں اضافے کا خواہاں نہیں/ جنگ سے ہم نہیں ڈرتے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ مقاومت کی حمایت ہماری پالیسی کا حصہ ہے جس سے کسی بھی صورت میں عقب نشینی نہیں کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے طوفان الاقصی کا ایک سال مکمل ہونے کی مناسبت سے کہا ہے کہ مقاومت کی حمایت ایران کی پالیسی میں شامل ہے جس سے کسی بھی طور پر عقب نشینی نہیں کی جائے گی۔ اگر مذاکرات کریں تو صہیونی جرائم کو روکنے کے لئے کرنا چاہئے۔

انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران خطے میں جاری کشیدگی میں اضافے کا خواہاں نہیں ہے تاہم جنگ سے ہم نہیں ڈرتے ہیں۔ ہماری مسلح افواج ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں۔

عراقچی نے کہا کہ ہماری پالیسی کشیدگی میں کمی اور قابل قبول جنگ بندی ہے۔ اس حوالے سے او آئی سی اور عرب لیگ سے بھی رابطے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بحرین کے علاوہ تمام ممالک سے ہمارا رابطہ ہے۔ بحرین سے تعلقات منقطع ہونے کے باوجود گذشتہ تین مہینوں کے دوران بحرینی وزیرخارجہ نے تین مرتبہ ایران کا سفر کیا ہے۔ ہمیں خطے کے مسائل حل کرنے کے لئے باہمی روابط برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔

News ID 1927271

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha