مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے غذائی مواد منتقل کرنےکے لئے اپنی تین بندرگاہیں قطر کے لئے مختص کردی ہیں ترکی اور ایران نے قطر کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ اس نے کہا کہ کسی کے سامنے جھکنے کے لیے تیار نہیں ہیں، خارجہ پالیسی کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ذرائع ابلاغ سے گفتگوکرتے ہوئے قطری وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ ہمیں تنہا اس لیے کیا جا رہا ہے کہ ہم کامیاب اور ترقی کر رہے ہیں، بحران کا سیاسی حل ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ خلیجی بحران پورے خطے کے استحکام کے لیے خطرہ ہے، یو اے ای تجارتی پوزیشن کو سیاسی حربے کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ یو اے ای کی 40فیصد توانائی قطر کی قدرتی گیس پر انحصار کرتی ہے، ابھی تک کوئی واضح مطالبات سامنے نہیں آئے۔قطر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ترک دستے خطے کی حفاظت کے لیےقطر آرہے ہیں، ایران نےغذائی ضرورتیں پوری کرنے اور بحری تجارت کے لیے تین بندر گاہیں قطر کے لئے مختص کردی ہیں۔
قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے غذائی مواد منتقل کرنےکے لئے اپنی تین بندرگاہیں قطر کے لئے مختص کردی ہیں ترکی اور ایران نے قطر کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔
News ID 1873056
آپ کا تبصرہ