28 ستمبر، 2024، 7:44 PM

سید حسن نصراللہ کے ہمراہ سپاہ پاسداران انقلاب کے سینئر جنرل بھی شہید

سید حسن نصراللہ کے ہمراہ سپاہ پاسداران انقلاب کے سینئر جنرل بھی شہید

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے نائب سربراہ بریگیڈیئر جنرل عباس نیلفروشان صیہونی رجیم کے جمعہ کے روز لبنان پر حملے میں شہید ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل عباس نیلفروشان بیروت پر اسرائیلی رجیم کے حملے میں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کے ہمراہ شہید ہوئے۔

 اسرائیلی رجیم نے جمعے کے روز بیروت کے علاقے ضاحیہ پر شدید فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔ 

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ بھی اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے، تحریک مزاحمت نے ہفتے کی سہ پہر کو ایک بیان میں شہادت کی تصدیق کی۔

News ID 1926997

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha