28 ستمبر، 2024، 11:33 PM

لاہور میں سید مقاومت کی شہادت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

لاہور میں سید مقاومت کی شہادت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

مظاہرین سے خطاب میں مقررین نے اسرائیلی جارحیت کی پرزور انداز میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے سید حسن نصراللہ کو شہید کرکے اپنی تباہی کو دعوت دیدی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ پاکستان اسرائیل کی اس بربربت پر اس کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لاہور پریس کلب کے باہر امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ جس میں خواتین، بچوں، بزرگوں اور مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین سے خطاب میں مقررین نے اسرائیلی جارحیت کی پرزور انداز میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے سید حسن نصراللہ کو شہید کرکے اپنی تباہی کو دعوت دیدی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ پاکستان اسرائیل کی اس بربربت پر اس کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ سید حسن نصراللہ نے اپنی زندگی کو القدس کی آزادی اور فلسطینی عوام کی حمایت کیلئے وقف کر دیا۔

مقررین نے ان کی بے مثال جدوجہد، استقامت اور باطل کیخلاف قیام  کو تاریخ اسلام کا ایک روشن باب قرار دیتے ہوئے کہا کہ سید مقاومت کی یہ قربانی فلسطین کی آزادی کی جدوجہد کو مزید تقویت بخشے گی۔

انہوں نے کہا کہ سید حسن نصراللہ کی شہادت اُمت مسلمہ میں ایک نئے انقلابی جذبے کو جنم دے گی اور وہ خود بھی اپنے ساتھیوں سمیت رہبر معظم انقلاب اسلامی کی قیادت میں، فلسطین کی آزادی اور امریکہ و اسرائیل کی نابودی کی جدوجہد کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے اپنے خون کا آخری قطرہ بھی بہانے کو تیار ہیں۔ رہنماوں کا کہنا تھا کہ شہید سید حسن نصراللہ لشکر شہداء کے سردار اور ماتھے کا جھومر ہیں، آپ شہادت کے شدید متمنی اور آرزو مند تھے، آخرکار شہادت نے آپکا انتخاب کیا، سید کی شہادت تحریک مقاومت کی پائیداری اور جارح اسرائیل کی نابودی کا باعث ہوگی۔

News ID 1927003

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha