26 ستمبر، 2024، 8:31 AM

صدر پزشکیان کی بلغاریہ کے ہم منصب سے ملاقات؛

دنیا کے ساتھ تعلقات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی خاطر مذاکرات کے لئے آمادہ ہیں

دنیا کے ساتھ تعلقات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی خاطر مذاکرات کے لئے آمادہ ہیں

ایرانی صدر پزشکیان نے بلغاریہ کے صدر سے ملاقات کے دوران کہا کہ دنیا کے ساتھ تعلقات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نیویارک میں اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس کے دوران بلغاریہ کے ہم منصب رومن رادف سے ملاقات کی۔

اس موقع پر صدر پزشکیان نے کہا کہ ایران اور بلغاریہ کے درمیان تعلقات کی طویل تاریخ ہے۔ آج ہم ان تعلقات کو مزید توسیع دے سکتے ہیں۔

صدر پزشکیان نے کہا کہ ہمارا عقیدہ ہے کہ ترقی اور انسانی کرامت کی حفاظت کے لئے امنیت بہت ضروری ہے اور اس راستے میں کوشش کرنا پوری انسانیت کے فائدے میں ہے۔ ہم جوہری معاملات سمیت ہر مسئلے پر دنیا کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت مشرق وسطی میں جنگ کا دائرہ پھیلا کر دنیا کا امن خطرے میں ڈالنا چاہتی ہے۔ ہمیں غزہ اور لبنان میں جنگ روکنے کے لئے پوری کوشش کرنا ہوگی۔

ملاقات کے دوران بلغاریہ کے صدر رادف نے کہا کہ بلغاریہ ایران کے ساتھ تعلقات میں مزید توسیع کی خواہش رکھتا ہے۔ ایران کے ساتھ تعلقات ہمارے لئے بہت ہی اہمیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے ایران کی طرف سے یورپی یونین کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے عزم پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات اختلافات کو ختم کرنے کا واحد طریقہ ہے۔ صدر پزشکیان حکومت کی جانب سے جوہری مسئلے کے حل کے لئے تجویز پیش کرنا نیک شگوں ہے۔

انہوں نے غزہ اور لبنان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم یورپی ممالک چاہتے ہیں کہ غزہ اور لبنان پر اسرائیلی حملے فوری طور پر بند کیے جائیں۔

News ID 1926911

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha