18 جون، 2025، 9:37 PM

جوہری مذاکرات از سر نو شروع کیے جائیں، جرمنی کی ایران سے درخواست

جوہری مذاکرات از سر نو شروع کیے جائیں، جرمنی کی ایران سے درخواست

جرمنی نے ایران سے درخواست کی ہے کہ جوہری مذاکرات کو دوبارہ از سرنو شروع کیا جائے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے یورو نیوز کے حوالے سے کہا ہے کہ جرمنی کے وزیرخارجہ یوہان وادفول نے ایران سے درخواست کی ہے کہ جوہری مذاکرات کو دوبارہ از سر نو شروع کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق جرمن وزیرخارجہ نے صہیونی حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ کے منشور کی پامالی اور ایران پر حملے کی مذمت کیے بغیر ایران سے درخواست کی کہ جوہری مذاکرات از سرنو شروع کیے جائیں۔

فرانس اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ٹیلفونک گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ یہ درخواست ایران کو پہنچادی گئی ہے۔

انہوں نے 2015 کے جوہری معاہدے کے بارے میں یورپی ٹرائیکا کی بدعہدی کی طرف اشارہ کیے بغیر کہا کہ یورپی ممالک ہمیشہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔

جرمن وزیرخارجہ نے رفائیل گروسی کے حالیہ بیان کو نظرانداز کرتے ہوئے کہا کہ تہران کی جانب سے اعتماد سازی کے لئے اقدامات لازمی ہیں۔

News ID 1933658

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha