مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ گذشتہ کئی دنوں پر لبنان پر صہیونی حکومت کے مسلسل دہشت گرد حملوں کے بعد اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل نے ہنگامی اجلاس طلب کیا۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے معاون رزماری دی کارلو نے نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہ آج لبنان اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے دونوں طرف سے ہزاروں افراد سرحدی علاقوں سے ہجرت کرنے پر مجبور ہیں۔
انہوں نے غزہ کے حالات کو لبنان میں جاری بدامنی کا حقیقی سبب قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشیدگی خطے کے دوسرے ممالک تک پھیل سکتی ہے۔ یہ مسئلہ اسرائیل اور لبنان دونوں کے لئے خطرناک ہے۔
نشست کے دوران سلووینیا کے نمائندے نے صہیونی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے مواصلاتی آلات کو ہتھیار بنانا شروع کیا ہے۔ پیجر ڈیوائسز میں دھماکہ انتہائی تشویشناک ہے۔
آپ کا تبصرہ