مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کابل میں ایرانی سفارت خانے نے افغانستان کے صوبہ غور میں داعش کے دہشت گردانہ حملے کا ذکر کرتے ہوئے، اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں دہشت گردوں کے ہاتھوں افغان شیعوں کی شہادت کی شدید مذمت کی ہے۔
اس پیغام میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس عظیم سانحہ کے ذمہ داروں کو سزا دینے کا مطالبہ کرتا ہے اور اس سلسلے میں اپنی آمادگی اور تعاون کا اظہار کرتا ہے۔
مقامی افغان ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ دائی کنڈی کے علاقے میں حملے کے دوران 14 شہری شہید جب کہ چھ زخمی ہوگئے۔
دوسری طرف داعش نے ایک بیان میں صوبہ غور میں دائی کنڈی کے رہائشیوں پر دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
اس سے قبل ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے افغانستان کے صوبہ غور میں زائرین کا استقبال کرنے والوں پر داعش کے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
آپ کا تبصرہ