11 اگست، 2024، 8:40 AM

عالمی ادارے صہیونی حکومت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے روکیں، صدر پزشکیان

عالمی ادارے صہیونی حکومت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے روکیں، صدر پزشکیان

ایرانی صدر پزشکیان نے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے صہیونی حکومت کو غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے روکیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ میں اسکول پر وحشیانہ بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ، او آئی سی اور دیگر عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ صہیونی حکومت کو غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے روکیں۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت امریکہ اور بعض یورپی ممالک کی حمایت کے تحت یہ جرائم انجام دے رہی ہے۔ امریکہ اور بعض یورپی ممالک ایک طرف انسانی حقوق کے چمپئین بنتے ہیں اور دوسری طرف خونخوار صہیونی حکومت کی مسلسل حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت غزہ میں فلسطینی عوام کی مقاومت کے سامنے شکست کھانے کے بعد اس کا داغ مٹانے کے لئے یہ ہولناک مظالم کررہی ہے۔ اس منحوس حکومت نے ایک مرتبہ پھر دنیا کے سامنے اپنا مکروہ چہرہ واضح کیا ہے۔

صدر پزشکیان نے اس المناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینی عوام، شہداء کے لواحقین اور مقاومتی محاذ کو تعزیت پیش کی ہے۔ 

انہوں نے اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت تمام عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ خطے میں امن و امان کے قیام اور غزہ میں صہیونی حکومت کو مظالم سے روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

News ID 1925892

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha