21 اکتوبر، 2024، 10:49 AM

عالمی برادری غزہ میں صہیونی حکومت کو جارحیت سے روکنے میں اپنا کردار ادا کرے، او آئی سی

عالمی برادری غزہ میں صہیونی حکومت کو جارحیت سے روکنے میں اپنا کردار ادا کرے، او آئی سی

اسلامی ممالک کی تنظیم نے غزہ میں صہیونی حکومت کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی نے غزہ کے مختلف علاقوں میں صہیونی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تنظیم کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور سول تنصیبات کو نشانہ بنانا انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور عالمی قوانین کی پامالی ہے۔ صہیونی حکومت عالمی عدالت کی جانب سے جاری فیصلے کی کھلی خلاف ورزی کررہی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ میں بے گناہ شہریوں کا قتل عام، گھروں سے بے دخلی اور امدادی سامان کی رسائی میں رکاوٹ ڈالنا صہیونی حکومت کے جرائم کے نمونے ہیں۔

تنظیم نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ صہیونی حکومت کو غزہ میں جارحیت سے روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

او آئی سی نے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کا فوری اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر غزہ میں جنگ بندی کے لئے کوششوں کی ضرورت ہے تاکہ فلسطینی عوام پر صہیونی مظالم کا سلسلہ بند ہوجائے۔

News ID 1927572

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha