مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ اور یورپی ممالک غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف استعمال کرنے کے لیے صہیونی حکومت کو مسلسل اسلحہ اور دفاعی امداد دے رہے ہیں۔ عالمی سطح پر امریکی اور یورپی ممالک کے اس منفی رویے پر شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکہ اور جرمنی صہیونی حکومت کو ہتھیار فراہم کرتے ہوئے اس نسل کشی میں معاون اور شریک ہورہے ہیں۔
بقائی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ امریکہ اور مغربی ممالک نے تمام بین الاقوامی قوانین اور انسانی اقدار کو پامال کرتے ہوئے غزہ میں صہیونی حکومت کا ساتھ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان ممالک کو اپنے مجرمانہ اور غیر قانونی اقدامات کی وجہ سے بین الاقوامی برادری کے سامنے جوابدہ ہونا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ