18 نومبر، 2024، 5:52 PM

یونان کے عوام کی فلسطین کی حمایت میں ریلی، امریکہ اور صیہونی رجیم کے پرچم نذر آتش

یونان کے عوام کی فلسطین کی حمایت میں ریلی، امریکہ اور صیہونی رجیم کے پرچم نذر آتش

ہزاروں یونانی شہریوں نے فلسطین کی حمایت میں ملک کے دارالحکومت کی سڑکوں پر امریکی اور صیہونی پرچم جلائے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہزاروں یونانی عوام نے امریکی اور صہیونی سفارت خانوں کے سامنے فلسطینی عوام کی حمایت میں امریکہ اور اسرائیل کے پرچم نذر آتش کئے۔

دوسری طرف یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے عہدیدار جوزف بریل نے غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا: غزہ جنگ کے 70 فیصد متاثرین خواتین اور بچے ہیں۔

بورل نے صیہونی حکومت کی طرف سے غزہ کی پٹی میں ہونے والے جرائم کی شدت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: مشرق وسطیٰ میں جو کچھ ہو رہا ہے اسے بیان کرنے کے لئے الفاظ نہیں ہیں۔

انہوں نے اعتراف کیا: غزہ کی جنگ کے 70 فیصد متاثرین خواتین اور بچے ہیں۔ میں یورپی یونین کے رکن ممالک کو مشورہ دوں گا کہ صہیونی بستیوں کا سامان درآمد نہ کریں۔

ادھر غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق صیہونی حکومت کے حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 43 ہزار 846 تک پہنچ گئی ہے۔

News ID 1928205

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha