مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے وینزویلا کے ہم منصب نکولس مادورو سے ٹیلفون پر رابطہ کرتے ہوئے ان کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔
صدر پزشکیان نے وینزویلا کے ساتھ اتحاد اور یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے حالیہ صدارتی انتخابات کے دوران بیرونی مداخلت کی کوششوں کی بھرپور مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ ایران وینزویلا کے ساتھ اقتصادی، فنی اور ٹیکنیکل شعبے میں تعاون بڑھانے کے لئے تیار ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے معاہدوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔
گفتگو کے دوران نکولس مادورو نے صدر پزشکیان کی جانب سے مبارک بادی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایران اور وینزویلا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون دونوں کی ترقی کے لئے بہت ضروری ہے۔
انہوں نے انتخابات کے بعد ملک میں بدامنی پھیلانے کی کوششوں پر امریکہ اور صہیونی عناصر کی مذمت کی اور کہا کہ ہم بیرونی مداخلت اور دباو کو کھل کر مقابلہ کریں گے اور اس مرتبہ بھی دشمن پر فتح حاصل کریں گے۔
آپ کا تبصرہ