مہر خبرساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ہم امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور ہماہنگی ایجاد کرنا چاہتے ہیں۔
ایکس پر ایک پیغام انہوں نے کہا کہ دوست اور ہمسایہ ملک عراق کے تین روزہ دورے کے دوران ہم نے باہمی اتحاد اور یکجہتی کی کوشش کی۔
صدر پزشکیان نے کہا کہ عراق کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان مفاہمت کی 14 یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ عراقی رہنماوں کے ساتھ مفید اور اچھی ملاقاتیں ہوئیں جس سے دونوں ملکوں کے درمیان یکجہتی اور اتحاد کے قیام میں مزید مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا اصلی اور بنیادی ہدف امت مسلمہ کے درمیان اتحاد، ہماہنگی اور یکجہتی پیدا کرنا ہے۔
آپ کا تبصرہ