5 اگست، 2024، 3:22 PM

مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ؛

اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد شیعہ سنی اتحاد، عرب اخبارات کی شہہ سرخیاں

اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد شیعہ سنی اتحاد، عرب اخبارات کی شہہ سرخیاں

صہیونی حکومت کی جانب سے حماس کے سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ پر حملے کے بعد شیعہ اور سنی کے درمیان مقاومت کے محور پر اتحاد میں اضافہ ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی، بین الاقوامی ڈیسک؛ صہیونی حکومت کی جانب سے تہران اور بیروت میں مقاومتی کمانڈروں پر حملے کے بعد مبصرین صہیونی حکومت کے خلاف وعدہ صادق 2 کی پیشن گوئی کررہے ہیں۔ عرب ذرائع ابلاغ میں ایران اور مقاومتی تنظیموں کی جانب سے صہیونی حکومت کے خلاف جوابی حملوں پر خصوصی مضامین اور تبصرے شائع ہورہے ہیں۔

رونامہ القدس العربی نے فلسطین کے حالات کے بارے میں لکھا ہے کہ غزہ کے حالات انتہائی حساس مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں۔ دسیوں سال گزرنے کے بعد بھی صہیونی اپنے اہداف کے حصول میں کامیاب نہ ہوسکے ہیں۔ فلسطینی عوام نے صہیونی جبر کے خلاف گھٹنے ٹیکنے سے انکار کردیا۔ صہیونی حکومت مغربی ممالک کی حمایت اور حالیہ دہشت گرد اقدامات کے باوجود اپنے اہداف میں کامیاب نہیں ہوسکے گی کیونکہ فلسطینی عوام حق پر ہیں اور حق کبھی شکست نہیں کھاتا ہے۔

اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد شیعہ سنی اتحاد، عرب اخبارات کی شہہ سرخیاں

رائ الیوم نے اپنے صفحے پر لکھا ہے کہ شیعہ رہبر اعلی کا سنی جہادی کمانڈر کی نماز جنازہ پڑھانا شیعہ سنی اتحاد کا بہترین مظہر ہے جس سے دونوں کے درمیان تاریخی اختلافات حل کرنے کا بہترین موقع سامنے آسکتا ہے۔ اسلام میں فضیلت کا معیار تقوی ہے اسی لئے رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سلمان کو اپنے اہل بیت میں سے قرار دیا تھا۔ شیعہ اور سنی کے درمیان اتحاد کے پہلو اختلافات کی نسبت بہت زیادہ ہے۔ حالیہ واقعہ عالم اسلام کے درمیان اتحاد کی پیدائش کا بہترین موقع ہوسکتا ہے۔

اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد شیعہ سنی اتحاد، عرب اخبارات کی شہہ سرخیاں

شامی اخبار الثورہ نے لکھا ہے کہ دہشت گرد حملے تاریخ میں کبھی بھی قابل تعریف نہیں سمجھا گیا ہے۔ دہشت گرد عناصر بزدلانہ حملوں کو اپنی کامیابی سمجھتے ہیں جو کہ توہمات سے زیادہ کچھ نہیں ہیں۔ دہشت گردی دشمن کی آخری چال ہوتی ہے کیونکہ تمام میدانوں میں شکست کے بعد یہی چارہ رہتا ہے۔ مقاومتی اعلی کمانڈر کی شہادت بہت دردناک واقعہ تھا تاہم ان کی جگہ بہت جلد پر ہوگی۔ 

اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد شیعہ سنی اتحاد، عرب اخبارات کی شہہ سرخیاں

الوطن نے لکھا ہے کہ امریکہ کو آگے بڑھ کر صہیونی حکومت کو لگام دینا ہوگا ورنہ خطے میں وسیع جنگ چھڑ جائے گی۔ نتن یاہو کے دورہ امریکہ کے بعد صہیونی کابینہ نے جنگ کا دائرہ لبنان تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد شیعہ سنی اتحاد، عرب اخبارات کی شہہ سرخیاں

یمنی روزنامہ المسیرہ نے لکھا ہے کہ امریکی صدور کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔ صہیونی حکومت خطے میں جاری کشیدگی کو مزید بڑھانے کے لئے بہانے تلاش کررہی ہے۔ امریکہ نے وسیع تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے بہانے عراق پر حملہ کیا اب ایران سے کیسے توقع رکھتا ہے کہ وہ اپنی حاکمیت کی پامالی پر خاموش رہے گا۔ امریکہ اور صہیونی حکومت کو خطے میں جنگ کا دائرہ بڑھنے کی نسبت پریشان ہونا چاہئے۔

اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد شیعہ سنی اتحاد، عرب اخبارات کی شہہ سرخیاں

عراقی اخبار المراقب نے لکھا ہے کہ صہیونی حکومت کے حملے کے بعد عرب اور مغربی ممالک ایران کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ کشیدگی بڑھانے کے لئے کوئی انتہائی اقدام نہ کرے تاہم تہران نے عرب اور مغربی ممالک کی اپیلوں پر کان دھرنے سے انکار کیا ہے۔ ایرانی حملے کے پیش نظر بڑی تعداد میں صہیونی مقبوضہ فلسطین سے جارہے ہیں۔ صہیونیوں کو وعدہ صادق 2 کا خطرہ درپیش ہے۔

اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد شیعہ سنی اتحاد، عرب اخبارات کی شہہ سرخیاں

News ID 1925802

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha