2 اگست، 2024، 11:10 AM

ایرانی نائب صدر شہید اسماعیل ہنیہ کی تدفین میں شرکت کے لئے قطر روانہ

ایرانی نائب صدر شہید اسماعیل ہنیہ کی تدفین میں شرکت کے لئے قطر روانہ

ایرانی نائب صدر محمد رضا محعارف آج دوحہ میں حماس کے سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف آج دوحہ میں حماس کے سربراہ  شہید اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔

قطر حماس کے امن مذاکرات کار اسماعیل ہنیہ کے اسرائیل کے ہاتھوں قتل کے بعد جنازے کی تقریبات منعقد کرنے والا ہے جس نے مغربی ایشیا کو تنازع کی شدت میں مزید گہرائی میں دھکیل دیا ہے۔

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو چیف اسماعیل ہنیہ اور ان کے ایک محافظ کو بدھ کی صبح ایرانی دارالحکومت میں ان کی رہائش گاہ پر قتل کر دیا گیا۔

فلسطینی مزاحمتی گروپ کے سیاسی سربراہ ہنیہ حماس کے سیاسی دفتر کے دیگر ارکان کے ساتھ دوحہ میں مقیم تھے۔

News ID 1925753

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha