12 جولائی، 2024، 2:37 PM

عالمی یوم علی اصغر، تہران میں غزہ کے بچوں کے نام حسینی ماؤں اور شیرخواروں کا اجتماع

عالمی یوم علی اصغر، تہران میں غزہ کے بچوں کے نام حسینی ماؤں اور شیرخواروں کا اجتماع

تہران میں عالمی یوم علی اصغر کی مناسبت سے حسینی ماؤں اور شیرخواروں کا عظیم اجتماع ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چھے محرم الحرام کو عالمی یوم علی اصغر کی مناسبت سے تہران کے مصلائے امام خمینی میں حسینی ماؤں اور شیرخواروں کا عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا۔

جمعہ کی صبح 8 بجے ہونے والا اجتماع غزہ میں صہیونی حکومت کی بربریت کا شکار ہونے والے بچوں سے منسوب کیا گیا۔

عالمی یوم علی اصغر، تہران میں غزہ کے بچوں کے نام حسینی ماؤں اور شیرخواروں کا اجتماع

اجتماع کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کا اعزاز نوعمر قاری ابوالفضل نبی لو کو حاصل ہوا۔ اس موقع پر ایرانی کے معروف مرثیہ خوانوں اور نوحہ خوانوں نے مرثیہ خوانی اور نوحہ خوانی کی۔ اجتماع میں شریک حسینی ماؤں نے حضرت علی اصغر کی مظلومیت پر اشک بہائے۔

اجتماع میں علی الصبح 6 بجے ہی لوگوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوا۔ حسینی ماؤں نے مل کر امام زمان علیہ السلام سے عہد کیا کہ اپنے شیرخوار بچوں کو قیام کے لئے تیار اور نذر کریں گی۔

قابل ذکر ہے کہ اجتماع میں شریک ایرانی ماؤں نے غزہ میں اپنے بچوں کو قربانی دینے والی فلسطینی ماؤں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ شہر رے میں واقع شاہ عبدالعظیم حسنی کے مزار میں بھی اسی مناسبت سے اجتماع ہوا جس سے حجت الاسلام میر ہاشم حسینی نے خطاب کیا۔

News ID 1925363

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha