مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بین الاقوامی شاخ سپاہ قدس کے سربراہ میجر جنرل اسماعیل قاآنی نے استکبار کے خلاف نبردآزما مقاومتی بلاک کے محاذوں پر دورہ کیا اور رہنماؤں سے ملاقات کی۔
جنرل قاآنی نے اس موقع پر تاکید کی کہ اسلامی جمہوری ایران فلسطین مخصوصا غزہ کی مقاومت کا ہمیشہ ساتھ دے گا۔ ایران کی یہ حکمت عملی قومی ہے جس پر ملک کے تمام اداروں اور عوام کا اتفاق ہے۔
ملاقات کے دوران مقاومتی بلاک کے رہنماؤں نے وسیع حمایت پر اسلامی جمہوری ایران کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے نومنتخب ایرانی صدر ڈاکٹر پزشکیان نے حزب اللہ اور حماس کے سربراہان کے نام اپنے پیغام میں مقاومت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
آپ کا تبصرہ