11 جولائی، 2024، 11:31 AM

برکس پارلیمانی سربراہان کا اجلاس، قالیباف سینٹ پیٹرزبرگ پہنچ گئے

برکس پارلیمانی سربراہان کا اجلاس، قالیباف سینٹ پیٹرزبرگ پہنچ گئے

ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف روسی پارلیمنٹ کے سربراہ کی دعوت پر سینٹ پیٹرز برگ پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے سربراہ محمد باقر قالیباف روسی پارلیمنٹ ڈوما کے اسپیکر ویاچسلاو والودین اور فیڈریشن کونسل کے چئیرمین ماتوینکو کی دعوت پر روس پہنچ گئے ہیں۔ ماسکو میں ایرانی سفیر کاظم جلالی نے قالیباف کا استقبال کیا۔
یاد رہے کہ برکس پارلیمانی سربراہان کا اجلاس جمعرات اور جمعہ کو روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں ہوگا۔
اجلاس کا موضوع عالمی سطح پر سیکورٹی کو فروغ دینے میں پارلیمنٹ کا کردار ہوگا۔
اجلاس کے پہلے دن رکن ممالک کے پارلیمانی سربراہان باہمی تعاون کے حوالے سے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیں گے۔
دوسرے اور آخری دن عمومی اجلاس ہوگا جس میں عالمی بحرانوں اور خطرات کا مقابلہ کرنے کے طریقے اور تجارت کو فروغ دینے میں پارلیمنٹ کے کردار پر گفتگو کی جائے گی۔
 

News ID 1925341

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha