تہران میں دہشت گردی کے خلاف 6 ممالک کے پارلیمانی رہنماؤں کے دوسرے اجلاس کا آغاز

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ایران، پاکستان، ترکی، چين ، روس اور افغانستان 6 مملک کے پارلیمانی سربراہان کا دہشت گردی کے خلاف باہمی تعاون کے دوسرے اجلاس کا آغاز ہوگیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں  ایران، پاکستان، ترکی، چين ، روس اور افغانستان 6 مملک کے پارلیمانی سربراہان کا  دہشت گردی کے خلاف باہمی تعاون کے  دوسرے اجلاس کا آغاز ہوگیا ہے ۔ اس اجلاس میں  ایران کے صدر حسن روحانی خطاب کریں گے۔  اس کے بعد پاکستانی پارلیمنٹ کے اسپیکر جو پہلے اجلاس  کے صدر تھے وہ اجلاس کی  صدارت ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کو منتقل کریں گے۔ 6  ممالک کے پارلیمانی رہنماؤں کا دہشت گردی کے خلاف پہلا اجلاس گذشتہ سال  پاکستان میں منعقد ہوا تھا جس میں دہشت گردی کے خلاف علاقائي ممالک کے باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تاکید کی گئي تھی ۔

News Code 1886272

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 13 =