مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ فلسطینی مقاومتی تنظیم تحریک جہاد اسلامی کے سربراہ زیاد النخالہ نے شہداء خدمت کے چہلم کے موقع پر تہران میں ہونے والے اجتماع سے خطاب کیا۔
زیاد النخالہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہداء خدمت کے ساتھ پیش آنے والے المناک سانحے پر ایرانی قوم کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔ آپ کی طرح ہم بھی اس واقعے پر سوگوار ہیں کیونکہ ہم نے بھی اپنے دوستوں کو کھودیا ہے۔
النخالہ نے مزید کہا کہ شہید رئیسی نے بین الاقوامی فورمز پر اسلامی جمہوری ایران کی طرف سے فلسطین کی پوری شجاعت اور بہادری کے ساتھ حمایت کی۔ انہوں نے اپنے بیانات میں فلسطین پر خصوصی تاکید کی۔
تحریک جہاد اسلامی کے سربراہ نے مزید کہا کہ طوفان الاقصی میں ایرانی حکومت اور عوام کی طرف سے فلسطینی عوام کے ساتھ حمایت سب کے سامنے عیان ہے۔ شہید رئیسی اور شہید عبداللہیان نے اس حمایت کو عملی نمونہ پیش کیا۔
زیاد النخالہ نے کہا کہ ہم بیت المقدس اور فلسطین کی آزادی کی جانب سفر جاری رکھیں گے۔
انہوں نے رہبر معظم کی جانب سے فلسطین کے مسئلے پر خصوصی حمایت کی قدردانی کی۔
آپ کا تبصرہ