مہر خبررساں ایجنسی نے سبا نیوز کے حوالے سے کہا ہے کہ یمنی فوجی ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے اپنے میزائل کھیپ میں ہائپرسونک میزائل کا اضافہ کیا ہے۔
گذشتہ روز ہونے والے حملے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یمنی فوج نے بحیرہ عرب میں اسرائیلی کشتی پر جدید ترین ہائپر سونک میزائل سے حملہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہائپرسونک میزائل یمنی فوج نے ملک کے اندر بنایا ہے۔ میزائل جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور لمبے فاصلے تک اپنے ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بناسکتا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ آئندہ دنوں میں ہائپرسونک کے حوالے سے مزید انکشاف سامنے آئیں گے۔
یاد رہے کہ یمنی فوج نے غزہ میں فلسطینی عوام پر صہیونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں اسرائیلی کشتیوں پر حملے کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔
یمنی فوج نے کئی مرتبہ اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ جب تک غزہ میں فلسطینیوں پر صہیونی جارحیت ختم نہ ہوجائے صہیونی تنصیبات پر حملے جاری رہیں گے۔
آپ کا تبصرہ