مہر نیوز کے مطابق، ایران میں 28 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے امیدواران آج شام کو لائیو ٹرانسمیشن مباحثے میں حصہ لیں گے۔
صدارتی دوڑ میں حصہ لینے والے امیدوار لائیو مباحثے کے دوران ملک میں موجود مسائل کے حل کے لئے اپنے انتخابی ایجنڈے کی وضاحت کریں گے۔
واضح ریے کہ صدارتی امیدواروں کے درمیان مباحثے کے کل پانچ راونڈ ہوں گے جو ایران کے قومی ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کئے جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق یہ لائیو مباحثے جون کی 17، 20، 21، 24 اور 25 کو ہوں گے۔
آپ کا تبصرہ