17 جون، 2024، 2:24 PM

آیت اللہ مکارم شیرازی ہسپتال میں داخل، رہبر معظم انقلاب عیادت کے لئے پہنچ گئے

آیت اللہ مکارم شیرازی ہسپتال میں داخل، رہبر معظم انقلاب عیادت کے لئے پہنچ گئے

آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی کو معدے میں انفکشن کی وجہ سے اور ڈاکٹروں کے مشورے پر علاج کرنے کے لئے اسپتال منتقل کر دیاگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی کو معدے کی تکلیف کے باعث ڈاکٹروں کے مشورے سے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی کے دفتر کی جانب سے عید الاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا گیا ہے: عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی کو گزشتہ دنوں معدے کی تکلیف کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا جو انشاء اللہ مومنین کی دعاؤں سے جلد صحت یاب ہوں گے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی عیادت کے لئے پہنچ گئے 

رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کچھ ہی دیر پہلے تہران کے مقامی ہسپتال میں حاضر ہو کر آیت اللہ مکارم شیرازی کی عیادت کی۔

آیت اللہ شیرازی سے گفتگو کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب نے فرمایا کہ آپ سے ملنے کا شدت سے انتظار تھا، نہ کہ ہسپتال میں۔

News ID 1924764

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha