10 جون، 2024، 9:40 PM

حزب اللہ کے شمالی مقبوضہ فلسطین پر نئے حملے، متعدد صیہونی ہلاک

حزب اللہ کے شمالی مقبوضہ فلسطین پر نئے حملے، متعدد صیہونی ہلاک

لبنان کی حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر حملوں سے آگاہ کیا ہے۔

مہر نیوز کے مطابق، المیادین نیوز چینل نے حزب اللہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق، یہ حملے جنوبی لبنان کے دیہی علاقوں  کے خلاف صیہونی جارحیت کے جواب میں کئے گئے ہیں۔

حزب اللہ نے دو فوجی بیرکوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک ہوے۔

حزب اللہ کے اسرائیل مخالف اقدامات نے قابض صیہونی آباد کاروں کو علاقہ خالی کرنے پر مجبور کر دیا۔

غزہ میں پچھلے آٹھ ماہ سے نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کے باوجود اسرائیل ابھی تک اپنے جنگی مقاصد حاصل نہیں کرسکا ہے۔

اکتوبر 2023 سے لے کر اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 37,000 سے زیادہ خواتین اور بچے شہید چکے ہیں جس کے جواب حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال عللاقوں جوابی کاروائیوں میں سینکڑوں صیہونیوں کو ہلاک کیا ہے۔

News ID 1924593

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha