مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختون کے شہر لکی مروت میں کیپٹن محمد فراز الیاس اور صوبے دار میجر محمد نذیر کی شہادت کے بعد سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ہوا جس میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے اور گیارہ دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔
دریں اثنا وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لکی مروت میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں 11 دہشت گردوں کو ہلاک کیے جانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ