مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی عبوری وزیرخارجہ علی باقری کنی نے پاکستانی وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلفون پر رابطہ کیا اور باہمی تعلقات سمیت مشرق وسطی مخصوصا فلسطین کے بارے میں گفت و شنید کی۔
گفتگو کے دوران علی باقری نے صدر رئیسی اور وزیرخارجہ عبداللہیان کی شہادت پر پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے اظہار یکجہتی اور تعزیت پر شکریہ ادا کیا۔
ایکس سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں علی باقری نے کہا کہ پاکستانی وزیرخارجہ کے ساتھ غزہ میں صہیونی حکومت کی جارحیت کے حوالے سے مفید بات چیت ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیرخارجہ کے ساتھ گفتگو کے دوران ایران کی جانب سے اسلامی ممالک کی تنظیم کے وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس کے حوالے سے گفتگو کی گئی اور فلسطینی عوام پر صہیونی مظالم کے خلاف مشترکہ موقف اپنانے پر تاکید کی گئی۔
آپ کا تبصرہ