23 مئی، 2024، 11:43 AM

شہید صدر آیت اللہ رئیسی امام رؤف علی ابن موسی رضاؑ کے پہلو میں ابدی نیند سوگئے

شہید صدر آیت اللہ رئیسی امام رؤف علی ابن موسی رضاؑ کے پہلو میں ابدی نیند سوگئے

شہید صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کچھ دیر پہلے حضرت امام رضا علیہ السلام کے صحن دارالسلام میں سپرد خاک کردیے گئے۔

مہر نیوز رپورٹر کے مطابق، آج شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے جسد خاکی کوحرم امام رضا علیہ السلام  میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

شہید صدر کی شاندار اور یادگار تشییع کے لئے ضروری انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

شہید صدر کی میت مشہد مقدس پہنچ گئی

مشہدی عوام شہید صدر کو آغوش میں لینے کے لئے بے قرار ہیں

شہید صدر کا جسد خاکی مشہد میں شہید ہاشمی نژاد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر قومی اور صوبائی حکام کے باضابطہ استقبال کے ساتھ داخل ہوا۔

آیت اللہ عالم الہادی اور شہید رئیسی کے اہل خانہ کی مشہد ائیرپورٹ آمد

اس ویڈیو میں آپ ولی فقیہ کے نمائندے اور مشہد میں شہید رئیسی کے اہل خانہ کی ائیرپورٹ آمد کو دیکھ سکتے ہیں۔

مشہد کے عوام شہید صدر کے استقبال کے لئے بے قرار

خادم الرضا کا جسد خاکی اپنی آخری آرمگاہ کی طرف روانہ/مشہد کے عوام شہید صدر کے استقبال کے لئے بے قرار

 غیر ملکی میڈیا ٹیموں کی مشہد آمد

صوبہ خراسان رضوی کے حکام نے شہید صدر رئیسی کی تشییع اور تدفین کے حوالے سے کہا ہے کہ ملکی اور غیر ملکی ذرائع ابلاغ میں تشییع اور تدفین کے مناظر بروقت اور وسیع پیمانے پر نشر کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر 65 بین الاقوامی اداروں کے 120 صحافی کوریج کریں گے۔

مکمل خبر

ائیرپورٹ پر "شہید" کا استقبال

مشہد کے شہید ہاشمی نژاد ہوائی اڈے پر شہید صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے آخری پرواز کا استقبال کیا گیا۔

شہید صدر کی والدہ نے مشہد ائیرپورٹ پر اپنے فرزند دلبند کے جسد خاکی کا استقبال کیا۔

مشہد کے عوام کی شہید صدر کے جسد خاکی کی تشییع میں بے مثال  شرکت

شہید صدر آیت اللہ رئیسی کی تشییع جنازہ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل ہی مشہد کے لاکھوں عوام کا اجتماع راستے میں اپنے محبوب صدر کو الوداع کہنے موجود تھا۔

لاکھوں سوگواروں نے اذان ظہر سنتے ہی سڑکوں پر نماز ظہرین ادا کی

اس وقت شہید صدر کا جسد خاکی  خیابان امام رضا ع کی طرف لے جایا جا رہا ہے

مشہد: شہید صدر اور ان کے رفقاء شہید موسوی اور رحمتی کے جسدہائے خاکی اس وقت خیابان امام رضا ع کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

جنرل قاآنی کی مراسم تشییع میں خصوصی شرکت

خادم الرضا کا جسد خاکی اپنی آخری آرمگاہ کی طرف روانہ/مشہد میں تشییع جنازہ شروع+ تصاویر، ویڈیو

جائے دفن شہید آیت اللہ رئیسی

خادم الرضا کا جسد خاکی اپنی آخری آرمگاہ کی طرف روانہ/مشہد میں تشییع جنازہ شروع+ تصاویر، ویڈیو

شہید صدر کے جسد خاکی کی تشییع حرم رضوی کی جانب شروع

اس عظیم الشان تشییع جنازے میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

مشہد میں شہید صدر رئیسی کی تشییع جنازہ میں عوام کی تاریخی شرکت کا فضائی منظر

تشییع جنازے میں 30 لاکھ افراد شریک
مشہد کے میئر نے آگاہ کیا کہ ابتدائی اندازوں کے مطابق، شہید صدر اور ان کے ساتھیوں کی تدفین میں 30 لاکھ سوگواروں نے شرکت کی۔

خادم الرضا (ع) کی تشییع جنازہ کے موقع پر عزاداری

شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ کے دوران مشہد کے عوام نے عزاداری کی۔ ویڈیو کے لئے لنک پر کلک کریں

شہید صدر کی نماز جنازہ کی کوریج کے لیے غیر ملکی میڈیا کی موجودگی

شہید صدر کا جسد خاکی حرم امام رضا علیہ السلام سے 500 میٹر کے فاصلے پر پہنچا گیا

ایرانی صدر شہید آیت اللہ ابراہیم رئیسی کا نماز جنازہ، مشہد میں عوام کا سمندر امڈ آیا

حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم حرم امام رضا علیہ السلام میں موجود

عمار حکیم کی روضہ رضوی میں حاضری

عراقی سیاسی و دینی رہنما اور اسلامی سپریم کونسل کے سابق سربراہ سید عمار حکیم کی حرم رضوی پر حاضری، شہید صدر کی نماز جنازہ میں شرکت۔

امام رضا علیہ السلام کے حرم کے مسئولین خادم الرضا کے استقبال کے لئے آمادہ- ویڈیو کے لئے لنک پر کلک کریں

امام رضا علیہ السلام کے حرم میں حکومتی اور دفاعی اعلی حکام خادم الرضا شہید صدر رئیسی کے استقبال کے لئے تیار ہیں

تشییع کنندگان کے ہجوم میں "لبیک یا زھرا" کا پرچم لہرایا گیا- خبر

مشہد میں شہید صدر رئیسی، شہید موسوی اور شہید مالک رحمتی کی تشییع کے دوران شرکاء کے ہاتھوں میں "لبیک یا زھرا"، "لبیک یا زینب" اور "لبیک یا حسین" کے پرچم تھے۔

بعض لوگ فلسطین، حزب اللہ، پاکستان اور عراق کے پرچموں کے ساتھ آئے تھے۔

حرم امام رضا علیہ السلام میں شہید صدر رئیسی کی تشییع شروع

شہید صدر رئیسی کا جسد خاکی امام رضا علیہ السلام کے حرم میں پہنچ گیا ہے جہاں ملکی حکام، زائرین اور حرم کے مجاورین منتظر ہیں۔

شہداء کی لاشیں پہنچ گئیں، حرم میں تل دھرنے کی جگہ نہیں،  مکمل خبر

حرم امام رضا علیہ السلام کی فضائیں "مردہ باد امریکہ" اور "مردہ باد اسرائیل" کے نعروں سے گونج اٹھیں

جمعرات کو غروب آفتاب کے نزدیک شہید صدر رئیسی اور دیگر شہداء کی میتیں حرم امام رضا علیہ السلام کے صحن میں داخل ہوئیں تو ایران کے معروف مداح محمود کریمی، محمد رضا طاہری، حسین طاہری اور حرم مطہر کے زائرین اور مجاورین یک صدا ہوکر "مردہ باد امریکہ" اور "مردہ باد اسرائیل" کے نعرے لگا رہے تھے۔

اس موقع پر زائرین "ابو الفضل علمدار خامنہ ای نگہدار" کے نعرے کے ساتھ رہبر معظم کے ساتھ تجدید بیعت کررہے تھے۔

حرم مطہر کی فضائیں "حیدر حیدر" کی صداؤں سے گونج رہی تھیں۔

شہید صدر رئیسی کا جسد خاکی پہنچتے ہی حرم امام رضا علیہ السلام زائرین سے کھچا کھچ بھرگیا ہے۔

شہید صدر رئیسی کا جنازہ حرم مطہر کے صحن میں پہنچ گیا

شہید صدر رئیسی اور ان کے دو ساتھیوں کی لاشیں حرم امام رضا علیہ السلام کے صحن میں پہنچ گئی ہیں۔

مشہد: شہید صدر آیت اللہ رئیسی کی آرام گاہ- ویڈیو کے لئے کلک کریں

خادم الرضا شہید صدر آیت اللہ رئیسی کی آخری آرام گاہ حرم امام رضاع کے دارالسلام پورچ میں واقع ہے۔

شہید صدر رئیسی امام رؤف علی ابن موسی رضا علیہ السلام کے پہلو میں ابدی نیند سوگئے

مکمل خبر

News ID 1924233

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha