مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ ٹی وی چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمن کی انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے عیدالاضحی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا: ہم بیت اللہ الحرام کے زائرین اور امت اسلامیہ خاص طور پر فلسطینی قوم اور دلاوران مقاومت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا: عیدالاضحی کا مقصد انسانوں کو استکباری نظام سے نجات دلانا ہے۔ یمنی قوم سعودی حکومت کی سیاسی پالیسیوں کی وجہ سے حج سے محروم ہے جس کی ذمے داری سعودی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا: حج سے جو درس حاصل کیا جا سکتا ہے وہ مظلوم فلسطینی عوام کی مخلصانہ مدد ہے جو صہیونی دشمن کے وحشیانہ مظالم کا شکار ہیں"۔
عبد الملک حوثی نے زور دیا کہ مظلوم فلسطینی قوم کی ہر ممکن مدد کے سلسلے میں مسلمانوں کو اپنی ذمے داری ادا کرنی چاہیے۔ یمنی قوم فلسطینی عوام اور مزاحمت کی مدد سے ہرگز دریغ نہیں کرے گی۔
انصار اللہ کے سربرا نے کہا: یمنی قوم فوجی کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے صیہونی دشمن کے بحری جہازوں کو نشانہ بنا رہی ہے اور فلسطینیوں کی حمایت میں اپنے ایماندارانہ موقف پر ثابت قدم رہے گی۔
انہوں نے فلسطینی قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: آپ اکیلے نہیں ہیں اور ہم فتح تک آپ کے ساتھ ہیں۔
آپ کا تبصرہ