مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے سعید ایروانی نے کہا ہے کہ صہیونی سفیر کی جانب سے اقوام متحدہ کے سربراہ کے نام خط کو مکمل مسترد کرتے ہیں۔
ایرانی نمائندے نے کہا صہیونی سفیر کا خط غزہ میں صہیونی حکومت کے جنگی جرائم اور فلسطینیوں کے خلاف جارحیت اور ان کی نسل کشی سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔
ایروانی نے کہ اکہ صہیونی حکومت لبنان کی خودمختاری کی مسلسل خلاف ورزی کررہی ہے۔ ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات لگاکر اپنے جرائم پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے۔ 13 اپریل کو صہیونی سفیر کی جانب سے اقوام متحدہ کے سربراہ کے نام خط کی مکمل مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے 13 اپریل کو اپنے دفاع کے حق کے تحت کاروائی کی ہے جس کا اقوام متحدہ کے منشور میں ذکر ہے۔
ایروانی نے کہا کہ ایران نے دمشق میں اپنے سفارت خانے پر حملے کا قانونی جواب دیا ہے۔ صہیونی حکومت کا حملہ عالمی قوانین اور سفارتی اصولوں کے منافی تھا۔
ایروانی نے کہا کہ ایران صہیونی حکومت کے ساتھ مزید تصادم نہیں چاہتا ہے تاہم ہماری خودمختاری کو دوبارہ پامال کرنے کی صورت میں اپنا بھرپور جواب دے گا۔
آپ کا تبصرہ