مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس میں تعیینات ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ ایران صہیونی حکومت کو ہر حال میں جواب دے گا تاہم اس کے وقت کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
تاس نیوز ایجنسی کے مطابق انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہر صورت میں کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ ہم اسرائیل کو منہ توڑ جواب دیں گے۔
تہران میں حماس کے سابق سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ پر حملے کے بعد ایران نے صہیونی حکومت کو سخت سزا دینے کا اعلان کیا ہے۔
رہبر معظم نے واقعے کے فوراً بعد اپنے بیان میں کہا تھا کہ اپنے معزز مہمان کامے خون کا بدلہ لینا ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ