2 اپریل، 2024، 9:01 AM

دمشق میں سفارت خانے پر حملہ، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے، ایران کا مطالبہ

دمشق میں سفارت خانے پر حملہ، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے، ایران کا مطالبہ

اقوام متحدہ میں ایرانی نائب سفیر نے سلامتی کونسل سے اپیل کی ہے کہ دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر حملے کا جائزہ لینے کے لئے فوری طور پر سلامتی کو اجلاس بلایا جائے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایرانی نائب سفیر زہرا ارشادی نے انٹونیو گوتریش کے نام اپنے خط میں کہا ہے کہ صہیونی حکومت نے بین الاقوامی قوانین اور اقدار کو پامال کیا ہے۔ شام میں ایرانی سفارت خانے پر حملہ انتہائی شرانگیز اقدام ہے جس میں سفارتخانے کی عمارت کا ایک حصہ مکمل تباہ ہونے کے ساتھ پانچ ایرانی فوجی مشیر شہید ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ صہیونی حکومت کا حملہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی کنونشن کے مطابق سفارتی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ان جنایتوں کے بعد خطے کی سیکورٹی اور سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

ایرانی نمائندے کی معاون نے مزید کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی اس بربریت کے بعد بین الاقوامی سطح پر اس کے ہولناک نتائج برامد ہوں گے اور جنگ کا دائرہ دوسرے ملکوں تک پھیل سکتا ہے لہذا ایران اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتا ہے کہ صہیونی حکومت کی اس جنایت کارانہ کاروائی کا جائزہ لینے کے لئے ہنگامی اجلاس طلب کرکے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرے۔

اپنے خط میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایران سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتا ہے کہ خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے اقدامات کی روک تھام کے لئے فوری طور پر اقدامات انجام دے۔

ایرانی نائب سفیر نے کہا کہ اس دہشت گرد حملے کی تما م تر ذمہ داری صہیونی حکومت پر عائد ہوتی ہے اور دہشت گردی کے خلاف اقوام متحدہ کے قوانین کے تحت دہشت گرد حملوں کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

News ID 1923021

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha