3 اکتوبر، 2024، 8:55 AM

ایرانی وزیر خارجہ کا انسانی حقوق کمیشن سے خطاب؛

صہیونی حکومت کو لامحدود تحفظ حاصل ہونے سے انسانی المیے رونما ہوتے رہیں گے

صہیونی حکومت کو لامحدود تحفظ حاصل ہونے سے انسانی المیے رونما ہوتے رہیں گے

عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت کو لامحدود تحفظ ملنے سے مزید انسانی المیے رونما ہونے گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے سامنے 57 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور دیگر مقبوضہ عرب ممالک کی صورتحال پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت کے جرائم بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا منظم سلسلہ بن چکا ہے۔ جنگی قوانین کی خلاف ورزی اور فلسطینی عوام کی نسل کشی اس کے واضح ترین نمونے ہیں۔ صہیونی حکومت کو لامحدود تحفظ حاصل رہا تو اس طرح کے مزید المیے رونما ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری مزید خاموش نہیں رہ سکتی۔ اس طرح کی خاموشی سے فلسطین اور لبنان میں بے گناہ لوگوں کا مزید قتل عام ہوگا۔ ہمارا اخلاقی وظیفہ ہے کہ ان جرائم کو روکنے کے لئے فوری اور حتمی اقدام کریں۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ تہران انسانی حقوق کمیشن سے امید کرتا ہے کہ صہیونی حکومت کے جنگی جرائم کی بھرپور مذمت کرے گا اور اسرائیل کے جرائم کی تحقیقات اور دستاویزی شکل میں لانے کے لئے کوشش کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ان جرائم کے حقیقی عوامل کو بین الاقوامی عدالت میں پیش کیا جائے اور غزہ، رفح، لبنان اور پورے مغربی ایشیا میں صہیونی حکومت کا ظلم و ستم بند کیا جائے۔ آج یقینی فیصلہ کرنے کا وقت ہے۔

News ID 1927133

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha