مہر خبررساں ایجنسی الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ نتن یاہو کی کابینہ کے انتہاپسند وزیر داخلہ ایتمار بن گویر کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا اور سڑکوں پر الٹ گئی جس سے بن گویر شدید زخمی ہوگئے۔
صہیونی ذرائع کے مطابق حادثے میں بن گویر کی پسلی کی تین ہڈیاں ٹوٹ گئی ہیں۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ان کی ریڑھ کی ہڈی کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
بن گویر کی گاڑی کو حادثہ ہونے کے بعد سوشل میڈیا کے عرب صارفین نے دلچسپ تبصرے کئے ہیں۔ بن گویر کو غزہ پر حملے کے لئے نتن یاہو کو تیار کرنے کا مرکزی کردار قرار دیا جاتا ہے۔ عرب صارفین نے ان کے لئے بددعائیں کی ہیں۔
ایک صارف نے لکھا ہے کہ اب تک کون تھا جو طنزیہ انداز میں دعوی کرتا تھا کہ تمہاری "مسلمانوں کی" دعائیں قبول نہیں ہوں گی۔
دوسرے صارف نے لکھا ہے کہ بے گناہ لوگوں پر ظلم کا جواب ہر حال میں ملتا ہے۔ اللہ کا عذاب آتا ہی ہے۔ آج ہو یا کل ظالموں سے انتقام لیا جائے گا۔
ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ خدایا! بن گویر کو کبھی شفا نصیب نہ ہو۔
ایک صارف نے لکھا ہے کہ ایریل شیرون کا انجام بن گویر کے منتظر ہے۔ امید کرتا ہوں کہ بن گویر پوری عمر معذور ہوجائے۔ ہماری دعا ہے کہ ایریل شیرون کو عمر کے آخر میں پیش آنے والے حالات سے بن گویر بھی دوچار ہوجائے۔
یاد رہے کہ سابق صہیونی وزیراعظم ایریل شیرون نے مرنے سے پہلے سے کافی عرصے تک دماغ مفلوج ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں شدید درد و رنج کی حالت میں زندگی گزاری۔ ان کو صابرہ اور شتیلا کیمپ پر حملے کی وجہ سے قصاب کا نام دیا جاتا ہے۔
آپ کا تبصرہ