مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق الجزیرہ ٹی وی نے حماس کی ذیلی شاخ القسام بریگیڈ کے پاس یرغمال صہیونی جوان نے صہیونی وزیراعظم نتن یاہو کو ویڈیو پیغام میں سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ویڈیو میں صہیونی جوان نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے گھر واپس لائیں۔ اس حوالے سے کیوں سستی کی جارہی ہے؟
انہوں نے نتن یاہو سے مخاطب ہوکر کہا ہے کہ آپ کو اور آپ کی کابینہ کو شرم آنی چاہئے کیونکہ مجھ سمیت دوسرے صہیونی یرغمالیوں کے ساتھ زیادتی کی ہے۔ 200 دن گزرنے کے باوجود ہمیں اپنے حال پر چھوڑدیا ہے۔ ہمیں رہا کرنے کی ساری کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔ اس کے برعکس اسرائیلی فضائیہ کے حملوں میں تقریبا 70 یرغمالی ہلاک ہوگئے ہیں۔
صہیونی جوان نے مزید کہا ہے کہ نتن یاہو کو اپنے آپ سے شرم آنی چاہئے کیونکہ صلح کے متعدد آپشن پیش کرنے کے باوجود انہوں نے سب کو مسترد کردیا ہے۔ شاید ہمارا ڈراونا خواب ابھی ختم نہیں ہونے والا ہے۔
انہوں نے نتن یاہو پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب رات کے کھانے کے لئے دسترخوان پر اپنے گھر والوں کے ساتھ بیٹھیں تو ہمارے بارے میں بھی کچھ سوچیں۔
صہیونی قیدی نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ وزیراعظم نتن یاہو سمیت پوری صہیونی کابینہ کو اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہونا چاہئے۔
آپ کا تبصرہ