21 فروری، 2024، 1:34 PM

غزہ میں کوئی کامیابی نصیب نہیں ہوئی، صہیونی جنگی کابینہ کے اعلی اہلکار کا اعتراف

غزہ میں کوئی کامیابی نصیب نہیں ہوئی، صہیونی جنگی کابینہ کے اعلی اہلکار کا اعتراف

اسرائیلی ذرائع ابلاغ او رمبصرین کے بعد کابینہ کے اراکین نے غزہ میں شکست کا اعتراف کرنا شروع کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عبرانی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ کے خلاف آپریشن میں اسرائیل کو اپنے اہداف کے حصول میں سخت ناکامی ہوئی ہے۔ صہیونی ذرائع ابلاغ اور مبصرین پہلے سے ہی غزہ میں صہیونی حکومت کی شکست کا اعتراف کرچکے  ہیں۔

صہیونی چینل 12 کے مطابق اسرائیلی جنگی کابینہ کے اعلی رکن گادی آئزنکوت نے کہا ہے کہ غزہ کے خلاف حملوں میں اب تک اسرائیل کو کوئی قابل ذکر کامیابی نہیں ملی ہے۔ اب تک یہ جنگ کسی فائدے کے بغیر لڑی جارہی ہے۔

انہوں نے گذشتہ ہفتے بھی کابینہ کے اجلاس میں کہا تھا کہ غزہ کے خلاف 4مہینے جنگ کے بعد ہمیں اپنے اہداف اور ان کے حصول میں ہونے والی ناکامیوں کا جائزہ لینا چاہئے۔ ہم ضروری فیصلوں سے گریز کررہے ہیں اسی وجہ سے اپنے اہداف کے حصول میں ناکام ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف حماس کو کمزور کرنا، یرغمالیوں کو رہا کرنا اور غزہ کے اطراف میں صہیونی بستیوں میں امن و امان برقرار کرنا تھا جبکہ ان اہداف کے حصول میں ہمیں واضح شکست ہوئی ہے۔

انہوں نے وزیراعظم نتن یاہو کی جانب سے غزہ میں مکمل فتح کے بارے میں باتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگی کابینہ کو اس حوالے سے سنجیدہ فیصلے کی ضرورت ہے۔

News ID 1922066

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha