24 اپریل، 2024، 4:16 PM

حزب اللہ کے شمالی مقبوضہ فلسطین پر میزائل حملے+ویڈیو

حزب اللہ کے شمالی مقبوضہ فلسطین پر میزائل حملے+ویڈیو

لبنان کی حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں غاصب صیہونی فوج کے متعدد ٹھکانوں پر نئے میزائل حملہ کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صیہونی ذرائع نے اس رجیم کے فوجی ٹھکانوں پر حزب اللہ کی جانب سے نئے میزائل حملوں کی تصدیق کی ہے۔

مذکورہ ذرائع کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع صیہونی قصبے تنوعا کو اینٹی آرمر میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔


اس کے علاوہ صیہونی بستی زرعیت میں ایک عمارت کو راکٹ سے نشانہ بنایا گیا۔

نیز حزب اللہ نے آویوم میں دو عمارتوں کو براہ راست راکٹ حملے سے نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ حزب اللہ کے یہ حملے  صیہونی حکومت کی جنوبی لبنان پر شدید بمباری کے جواب میں کئے گئے ہیں۔

News ID 1923550

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha