11 اپریل، 2024، 9:38 AM

صہیونی کسی انسانی اور اخلاقی اقدار کے پابند نہیں، صدررئیسی کا اسماعیل ہنیہ کو تعزیتی پیغام

صہیونی کسی انسانی اور اخلاقی اقدار کے پابند نہیں، صدررئیسی کا اسماعیل ہنیہ کو تعزیتی پیغام

صدر رئیسی نے اسماعیل ہنیہ کو صہیونی حملے میں خاندان کے چھے افراد کی شہادت پر تعزیت پیش کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی نے اسرائیلی جارحیت میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹوں سمیت چھے افراد کی شہادت پر ان کو تعزیت پیش کی۔

اپنے پیغام میں صدر رئیسی نے اسماعیل ہنیہ تعزیت پیش کرتے ہوئےکہا کہ الشاطی کیمپ کے اطراف میں صہیونی حملے میں تین بیٹوں سمیت گھر کے چھے افراد کی شہادت سے مجھے اور ایرانی عوام کو بہت دکھ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ صہیونی حکومت کا مکروہ اور وحشی چہرہ دنیا کے سامنے عیاں ہوتا جارہا ہے۔ اسرائیل مقاومتی بلاک کے سامنے اپنی ہزیمت آمیز شکست پر پردہ ڈالنے اور خود کو سقوط سے بچانے کے لئے ہر انسانی اور اخلاقی اقدار کو پامال کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ اسرائیلی بے سابقہ جنایات کے مقابلے میں انسانی حقوق کے دعویدار ادارے اور ممالک بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ ان کی خاموشی صہیونی حکومت کے بزدلانہ حملوں کی حمایت کے مترادف ہے ۔ خاموش عالمی ادارے اور مغربی ممالک صہیونی جنایات میں برابر شریک ہیں۔

صدر رئیسی نے حماس کے اعلی رہنما کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں اس عظیم مصیبت کی گھڑی میں آپ، آپ کے گھر والوں اور مقاومت کے مجاہدین کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔

News ID 1923232

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha