22 مارچ، 2024، 10:52 AM

بحیرہ احمر میں کشتیوں کی رفت و آمد کے حوالے سے یمن کے روس اور چین سے مذاکرات

بحیرہ احمر میں کشتیوں کی رفت و آمد کے حوالے سے یمن کے روس اور چین سے مذاکرات

بلومبرگ نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں کشتیوں کی آزادانہ نقل و حمل کے حوالے سے یمن اور روس و چین کے درمیان معاہدہ ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق بلومبرگ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں جاری کشیدگی کے حوالے سے یمن نے روس اور چین کے ساتھ مذاکرات مکمل کرلئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یمن نے روس اور چین کو بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں دونوں ملکوں کی کشتیوں کی سلامتی کے حوالے سے یقینی دہانی کرائی ہے۔

بلومبرگ کے مطابق روس اور چین کے سفارتکاروں کی یمنی اعلی رہنما محمد عبدالسلام کے ساتھ ملاقات کے بعد معاہدہ طے پایا۔

بلومبرگ کی خبر کے بارے میں ابھی تک تینوں ملکوں کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

یمنی فوج نے گذشتہ کئی مہینوں کے دوران غزہ میں صہیونی فورسز کی جانب سے بے گناہ فلسطینیوں پر وحشیانہ حملوں کے ردعمل میں صہیونی بندرگاہوں کی جانب جانے والی کشتیوں پر حملے شروع کررکھے ہیں۔ اس مقصد کے تحت صہیونی بندرگاہوں کی طرف جانے والی کئی کشتیاں  حملوں کی زد میں آگئی ہیں۔

News ID 1922754

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha