26 دسمبر، 2023، 11:29 AM

یمنی فوج کی جانب سے کشتیوں پر حملوں کے بعد اسرائیل میں غذائی بحران کا خطرہ

یمنی فوج کی جانب سے کشتیوں پر حملوں کے بعد اسرائیل میں غذائی بحران کا خطرہ

اسرائیلی غذائی مصنوعات کی انجمن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بحیرہ احمر میں یمنی فوج کی کاروائیوں کے بعد اسرائیل غذائی قلت کا شکار ہوسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیلی فوڈانڈسٹری ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں یمنی فوج کی جانب سے اسرائیلی بندرگاہوں کی جانب آنے والی کشتیوں پر حملوں کے بعد صہیوںی حکومت غذائی بحران کا شکار ہوسکتی ہے۔

معاریو میں منتشر ہونے والے بیان میں انجمن نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ اور بحیرہ احمر میں پیش آنے والے واقعات غذائی بحران کا پیش خیمہ ہوسکتے ہیں۔ 

انجمن نے حکومت سے اپیل کی کہ لازمی تدابیر اختیار کئے جائیں تاکہ صہیونی علاقوں میں غذائی قلت کا سامنا نہ ہو۔ اگر انجمن کی تشویش پر توجہ نہیں دی گئی تو صہیونی حکومت بڑے بحران سے دوچار ہوسکتی ہے۔

یاد رہے کہ یمنی فوج نے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف صہیونی جارحیت کے جواب میں بحیرہ احمر میں اسرائیل جانے والی کشتیوں پر حملہ کرکے اسرائیل کو شدید اقتصادی بحران میں مبتلا کردیا ہے۔

News ID 1920849

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha