22 دسمبر، 2023، 9:44 AM

بحیرہ احمر میں حملوں کا خطرہ، راستہ بدلنے والی کشتیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

بحیرہ احمر میں حملوں کا خطرہ، راستہ بدلنے والی کشتیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

بلومبرگ کے مطابق یمنی فوج کے حملوں کے خوف سے اب تک 180 کشتیوں نے بحیرہ احمر کا راستہ بدل لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی جریدے بلومبرگ نے کہا ہے کہ غزہ کے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے یمنی فوج کی طرف سے بحیرہ احمر سے اسرائیل کی طرف جانے والی کشتیوں پر حملے کی دھمکی کے بعد شپنگ کمپنیوں نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی جریدے بلومبرگ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ یمنی فوج کی دھمکیوں کے بعد 180 کشتیوں نے بحیرہ احمر کا راستہ ترک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ کشتیاں صہیونی بندرگاہوں کی طرف جانے کے لئے جنوبی افریقہ کا راستہ اختیار کریں گی۔

یمنی فوج کی دھمکیوں کے بعد بحیرہ احمر میں سمندری تجارتی سرگرمیاں بہت محدود ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے اسرائیل اور یورپی ممالک میں اقتصادی بحران کا خطرہ ہے۔

News ID 1920757

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha