مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا کہ صہیونی جارحیت کی وجہ سے فلسطین میں صحت کی صورتحال بہت گھمبیر ہے۔ صہیونی حکومت کو غزہ میں کوئی ہدف حاصل نہیں ہوا ہے اسی لئے وحشیانہ حملے کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ فلسطینی عوام کی استقامت سے اسرائیل کو تاریخی شکست کا سامنا ہے۔ ایلات بندرگاہ کے بند ہونے سے اسرائیل کی معیشت کا پٹہ بیٹھ گیا ہے۔ بندرگاہ پر کام کرنے والے ملازمین کا نصف حصہ برخاست کیا جاچکا ہے۔ صہیونی وزیر خزانہ نے ملکی معیشت کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انصاراللہ نے گذشتہ ہفتے کے دوران 18 بلیسٹک میزائل اور ڈرون حملے کئے جبکہ حملوں کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 479 میزائل اور ڈرون حملے کئے ہیں۔
عبدالملک الحوثی نے کہا کہ امریکہ ہمارے حملے رکوانے کے لئے دباو بڑھارہا ہے لیکن ہم مستقبل میں اس سے بڑے پیمانے پر حملے کریں گے۔ ہم مزید آپشنز پر غور کریں گے۔ نسل کشی کی حمایت کرنے والوں کو غزہ میں ہونے والا قتل عام اور یمنیوں پر گذشتہ نو سالوں کے دوران ہونے والے مظالم نظر نہیں آتے ہیں۔ ہم یمنی عوام کے خون اور جان کی حفاظت کریں گے۔
آپ کا تبصرہ